بانی پی ٹی آئی کا آج جو ٹویٹ آیا یہ اس تمام ماحول کو خراب کرتا ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو تین روز پہلے واقعہ ہوا اس سے متعلق بلاول بھٹو نے ایک تجویز پیش کی اس تجویز کی روشنی میں ایک کمیٹی بنائے گئی اس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں نے بھی شرکت کی کمیٹی کے ماحول پر احتجاج کیا اور واک آوٴٹ کیاچند قابل احترام پارلیمنٹیرینز کے کہنے پر وہاں کمیٹی میں بیٹھا،آج جو ٹویٹ آیا یہ اس تمام ماحول کو خراب کرتا ہے جس کیلئے آپ نے کوشش کی بار بار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا نام لیا جارہا ہے دوبارہ اس کو التجا کرتا ہوں کہ وہ وہاں سات آٹھ گھنٹے زبردستی سے نہیں اپنی مرضی سے گئے بانی پی ٹی آئی ان تعلقات کو استعمال کرنا چاہتے ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر جب نواز شریف اور مشرف کے ساتھ تھے تو یہی تقریر کرتے تھے اس خصوصی کمیٹی کا اس ماحول میں کوئی جواز نہیں رہتا اس کے ذمہ دار بانی ٹی آئی اور اس کے سپورٹرز ہیں یحیی خان کو ایوب خان نے آرمی چیف بنایا اللہ کے فضل سے اس ملک کو کچھ نہیں ہوگا بانی پی ٹی جو کررہے ہیں وہ علیحدگی کی تحریک کی بیج بو رہے ہیں کوئی صوبہ لشکر لیکر حملہ اور ہونے کی بات نہیں کرتا میڈیا کی بات پر آپ نے معذرت کی لیکن باقی باتوں کو واپس نہیں لیاپی ٹی آئی کے وقت ڈی جی آئی ایس آئی کو ہٹایا گیااگر کوئی کرپشن کے ثبوت دے تو اس پر الزام لگاتے ہیں بانی پی ٹی آئی ابھی بھی علی امین کے ذریعے ڈبل گیم کررہے ہیں بانی پی ٹی آئی کا قبلہ پنڈی ہے سیاسی قبلہ قومی اسمبلی ہونا چاہییجنرل عاصم منیر کے پاوٴں گرنا چاہتے ہیں اور ٹویٹ بھی کرتے ہیں بڑی بڑی دو نمبریاں ہوئیں لیکن اس سے بڑی دو نمبری نہیں دیکھی فیض حمید کے ذریعے دھرنا دلوایا گیا قاضی فائز عیسیٰ سے معافی مانگی گئی دو چار دن بعد یہ پھر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کریں گیتصدیق کروائیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹویٹ کی ہے یا کسی اور نے کی ہییہ جس راستے پہ چل نکلیں اس میں واپسی کا راستہ نہیں خصوصی کمیٹی کو دریا برد کریں اور ان کی مخالفت کریں یہ کچھ دنوں کی بات ہے۔

Comments are closed.