وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آئینی ترمیم سے لاعلمی کا اظہار کر دیا
اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آئینی ترمیم سے لاعلمی کا اظہار کر دیا جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترامیم پہلے کابینہ پھر ایوان میں لائیں گے ۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب صحافی نے اسحق ڈار سے سوال کیا کہ کون سے آئینی ترمیم لا رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ترمیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم پر کمیٹی فیصلہ کرے گی ترامیم سامنے آئیں گی ۔آئینی ترامیم پہلے کابینہ پھر ایوان میں لائیں گے ۔صحافی نے سوال کیا کہ عوامی مفاد اور مہنگائی کیلئے کبھی رات کو جاگے ہیں؟ تو اسحق ڈار کا جواب تھا کہ آپ کے خیال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ویسے ہی آگئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ضرورت پڑنے پر مولانا سے ملاقات کرلیتے ہیں۔
Comments are closed.