امریکہ ، ریسکیو ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد اپارٹمنٹ پر گر گیا، دو افراد ہلاک ، چار زخمی
واشنگٹن ( آن لائن) امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد اپارٹمنٹ پر گر گیا۔ جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 3 افراد سوار تھے جن میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اپارٹمنٹ میں موجود ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا میں آگے بڑھتے ہوئے اچانک دْم سے ہیلی کاپٹر ٹوٹ گیا۔
Comments are closed.