مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ کاسپریم کورٹ کے باہر احتجاج
اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے وکلاء ونگ مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا جس میں چند درجن افراد نے ہی شرکت کی ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،تحریک انصاف کے وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہتحریک انصاف وکلاء ونگ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ،جس میں ایک قلیل تعداد میں وکلاء نے شرکت کی اس دوران سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے جبکہ سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف وکلا دہنماوٴں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر آئینی ترمیم لانے کی کوشش ہورہی ہے،جسٹس منصورعلی شاہ ہم آپ کے ساتھ ہیں غیر آئینی ترمیم لانے کی کوشش ہورہی ہے
،ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے پاور کو ختم کرنا ہے،ایسے عدالت۔لیکے کر آرہے ہیں جس میں اپنے فیصلے کرے گی ان خیالات کااظہارشعیب شاہین ایڈووکیٹ ،لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ ،علی بخآری ،نیازاللہ نیازی ،سلمان اکرم۔راجانے کیاہے۔شعیب شاہین نے کہاکہ غیر آئینی ترمیم لانے کی کوشش ہورہی ہے،ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے پاور کو ختم کرنا ہے،ایسے عدالت۔لیکے کر آرہے ہیں جس میں اپنے فیصلے کرے گی،لطیف کھوسہ نے کہاکہ منصور علی شاہ ہم آپ کے ساتھ ہیں،ہم آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،کالے کوٹ کا وجود خطرے میں ہے،کالے کوٹ چاہے کسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں ،آئیے قانون کو بچھانے کے لیے ہمارے ساتھ آئیں ،ہم کل بھی عدالیہ کے ساتھ تھے آج بھی کھڑے ہیں،
علی بخاری نے کہاکہ قاضی صاحب کی فسطائیت سب دیکھ چکے ہیں اب کسی کو ایکسٹنشن نہیں دی جا سکتی۔نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ جب بھی آئین پر وقت آیا ہمیشہ وکلا سامنے ائے اس آئینی ترمیم کے خلاف ہم سب کھڑے ہیں ہم اس حوالے سے تحریک چلائیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میری ہر پاکستانی سے درد مندانہ اپیل ہے کہ یہ معاملہ وکلا کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا معاملہ ہے۔کس طرح قدغنیں لگائی گئی ہیں کس طرح خواتین اور بچوں کو اغوا کیا گیا۔اس ملک میں کوئی قانون نہیں ہو گا تو معاملات کیسے چلیں گے کل راولپنڈی سے اس تحریک کو شروع کر رہے ہیں جو پورے ملک میں پھیلے گی۔
Comments are closed.