بیت المقدس (آن لائن) اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ بیروت حملے میں مارے گئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بیروت پر میزائل حملوں کا نشانہ حسن نصراللہ تھے ۔ حملے میں انکو کامیابی سے نشا نہ بنایا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ اپنے ساتھی علی کاکر کے ہمراہ حملے میں مارے گئے ہیں ۔ دوسری جانب حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی شہادت کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ وہ بالکل سلامت اور ٹھیک ہیں ۔
Comments are closed.