تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی رینجرز تعینات
فیصل آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی رینجرز تعینات اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے بند ۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے پی ٹی آئی کی طرف سے ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے سخت پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کیلئے رینجرزکے دستے بھی فیصل آباد میں پہنچ گئے ہیں۔
جبکہ گذشتہ روز اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ،ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی نے پنجا ب بھر میں احتجا ج کی کا ل دیدی ہے ،دوسری جا نب پی ٹی آئی کے ممبرا ن اسمبلی اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
Comments are closed.