سلمان خان کو بگ باس شو کی میزبانی کے ہر ماہ 60 کروڑ روپے ملیں گے
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار نہ صرف مہنگے اداکار بلکہ اب بھارتی ٹیلی ویژن کے مہنگے ترین میزبان بھی بن چکے ہیں جس کا انکشاف حال ہی میں بھارتی میڈیا نے کیا۔5 اور 6 اکتوبر کو مقبول رئیلیٹی شو بگ باس کے اٹھارہویں سیزن کا پریمیئر ہوا جس میں امیدواروں کا تعارف ناظرین سے کروایا گیا، اس شو کی میزبانی شروعات میں امیتابھ بچن بھی کرچکے ہیں لیکن سلمان خان نے جب سے میزبانی کا آغاز کیا تب سے ہی شو میں جیسے جان پھونک دی گئی ہو۔
اب بھارتی میڈیا پر سیزن 18 کے لیے سلمان خان کے معاوضے سے متعلق خبریں ہیں کہ اداکار کو اس شو کی میزبانی کے ہر ماہ 60 کروڑ روپے ملیں گے، یعنی اگر یہ سیزن 15ہفتے تک چلتا ہے تو سپر اسٹار کو تقریباً 250 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ سلمان خان کا یہ معاوضہ فلم باہوبلی 2، جوان، لیو، استری 2 اور اینیمل کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔2021 میں سلمان خان نے ایک قسط کی میزبانی کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔
Comments are closed.