لاہور (آن لائن) سوشل میڈیا کے تاریک پہلو سے متعلق فلم سی ٹی آر ایل کی اداکارہ اننیا پانڈے نے دلچسپ خواہش کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اداکار رنبیر کپور کے پرائیویٹ سوشل میڈیا اکاوٴنٹس ہیک کرنا چاہتی ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ کس کو فالو اور کس کا پیچھا کرتے ہیں۔ اننیا نے ایک انٹرویو میں اپنی دلچسپ خواہش کا ذکر کیا اور ہنستے ہوئے کہا کہ میں رنبیر کے پرائیویٹ اکاوٴنٹ کو ہیک کرنا چاہتی ہوں تاکہ دیکھ سکوں کہ وہ کس کی اسٹاکنگ کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے ان کے اکاوٴنٹ کا کوئی علم نہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ ان کا ایک فیک اکاوٴنٹ ضرور ہے۔اس دوران اننیا پانڈے نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ سے متعلق بھی بات کی، جو انہوں نے اداکاری کے میدان میں آنے سے پہلے بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اکاوٴنٹ پر فری ہو کر پوسٹ کرتی ہیں اور اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں، اگرچہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا سوشل میڈیا کے ساتھ رشتہ بدل گیا ہے۔
Comments are closed.