عام انتخابات کی تاریخ پر رائے دینے کا معاملہ،وزارتِ قانون کا صدر مملکت کو خط

اسلام آباد ( آن لائن ) وزارتِ قانون نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔ تفصیل کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی تاریخ پر صدر مملکت کو رائے دینے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے،وزارتِ قانون و انصاف نے صدر عارف علوی کو رائے پر مبنی جوابی خط ارسال کر دیا۔ وزارتِ قانون و انصاف نے خط میں رائے دی کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے،الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دینے کی مجاز اتھارٹی الیکشن کمیشن ہی ہے۔

Comments are closed.