وزیر داخلہ محسن نقوی کاپشاورمیں گورنر ہاؤس کا دورہ، اہم مشاورتی اجلاس

پشاور (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے دورہ پشاورکے دوران ،گورنر ہاؤس آئے جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں قیام امن کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر امیر مقام، صدر اے این پی ایمل ولی خان، میاں افتخار، قومی وطن پارٹی کے سکندر حیات شیر پاؤ شریک ہوئے ۔اجلاس میں صوبے خیبر پختونخوا میں قیام امن کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں قیام امن کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں آئی جی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور کمانڈنٹ ایف سی کی بھی شرکت ہوئی۔

Comments are closed.