اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے مزید افغانیوں کی ہوشربا اعترافی بیانات منظر عام پر آئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ پر امن احتجاج کا لبادہ اوڑھے شر پسند بلوائیوں نے ریاست کیخلاف تمام حدود پار کر دیں ‘انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ان شر پسند عناصر کا کہنا تھا کہ جس کی وجہ سے ہم یہاں ہیں وہ خود اے سی میں بیٹھا ہے اور ہمارا یہاں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ، ایک شرپسند نے کہا کہ آئندہ ہم کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، پاکستان تحریک انصاف نے ہمارے نوجوان طبقے کو تباہ و برباد کر دیا اور ہمارا روزگار بھی تباہ کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تیسری بار حکومت ہے مگر ہمارے ہسپتال اور انفراسٹرکچر کا کوئی حال نہیں،
سب تباہ و برباد ہے۔ شر پسند کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی نے ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں کیا، بس صرف چلو چلو اسلام آباد چلو، لاہور چلو، اور خان کو رہا کرو کا نعرہ لگائے رکھتے ہیں، جب عمران خان ملک کا وزیراعظم تھا تب بھی اس نے کوئی کام نہیں کیا، اس کو اپنی تقریروں پر شرم آنی چاہیے، شر پسند نے کہا کہ اس نے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے اس میں کوئی بھی کام پورا نہیں کیا، ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اور ہم پولیس اور پاک فوج کا اچھا رویہ ہمیشہ یاد رکھیں گے، پاک فوج اور پولیس ہمارے ہی ادارے ہیں۔حکام کے مطابق شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ‘نام نہاد احتجاج کی آڑ میں کسی بھی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.