سرینگر(آن لائن)گریٹ لینڈ قبضہ – مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو بے اختیار کرنے کا خوفناک منصوبہ سامنے آیا ہے، ملکی و غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی زمینوں پر جبری قبضے کی کوششیں کشمیریوں کی معاشی حالت کو مزید خراب کر رہی ہیں،کشمیر میں زمینوں کا بے دریغ استعمال، بھارت کا کشمیریوں کا اقتصادی استحصال ہے،بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو بے دخل کرنے کی سازشیں بے نقاب ہے،اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہا ہے
،سیاسی انتقام کے نام پر بھارتی فورسز کا کشمیری رہنماوٴں پر کریک ڈاوٴن جاری ہے،5 اگست 2019 سے کشمیریوں کے اثاثوں پر بھارتی حکومت کا قبضہ، ان کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہے،بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے غیر قانونی اقدامات کیے،کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں: بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی: بھارت کا غیر انسانی سلوک بے نقاب کیا گیا ہے،کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں۔بھارتی حکام کی جانب سے کشمیریوں کے معاشی وسائل کا استحصال، عالمی برادری خاموش ہے،کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کے لیے عالمی اداروں کی مداخلت کا وقت آگیا،بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی احتجاج بڑھتا جا رہا ہے۔
Comments are closed.