وزیراعظم کا کنونشن سنٹر کا دورہ،ایس سی او اجلاس کے انتظامات پر بریفنگ

اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا۔وزیرِ اعظم کو چیئرمین سی ڈی اے، وزارت خارجہ کے حکام نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔وزیرِ اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہاںِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Comments are closed.