کونسی ایسی چیز ہے جس کا حل نہیں، صرف تنقید سے معاملات حل نہیں ہوں گے، اپنی تجاویز بھی دیں‘وزیر قانون
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ کونسی ایسی چیز ہے جس کا حل نہیں، صرف تنقید سے معاملات حل نہیں ہوں گے، اپنی تجاویز بھی دیں‘منگل کو قانونی معاملات دیکھنے کے لیے لیگل ٹیموں کا اجلاس ہو گا‘پی ٹی آئی بھی شریک ہوگی۔پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں گفت و شنید سے بات آگے بڑھتی ہے، کونسی ایسی چیز ہے جس کا حل نہیں، صرف تنقید سے معاملات حل نہیں ہوں گے، اپنی تجاویز بھی دیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک چوک ہوا پڑا ہے، فیصلوں پر تنقید ہورہی ہے، عدالتی فیصلوں کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ جیسے آئین کو دوبارہ لکھا گیا، ان چیزوں کو بیٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے واضح کیا کہ ایس سی او کانفرنس خوش اسلوبی سے آگے چلے گی، شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پہ سب سے بات چیت جاری ہے،آج اجلاس میں چند روز کا وقفہ دیا گیا ہے‘منگل کو قانونی معاملات دیکھنے کے لیے لیگل ٹیموں کا اجلاس ہو گا‘منگل کو ہونے والے اجلاس میں کامران مرتضی، بیرسٹر گوہر اور میں شریک ہوں گے‘اس اجلاس میں سید نوید قمر ہماری معاونت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں، اس میں دو ماہ بھی لگ سکتے ہیں اور چار روز بھی ‘ڈیڑھ ماہ اس پہ بات ہو چکی اب جلدی کی کیا بات؟ایک سوال کے جواب میں وزیرقانون نے کہا کہ قانون میں اگر طے ہے کہ سینئر موسٹ جج ہی چیف جسٹس ہو گا تو ایسا ہی ہو گا‘چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن روایات کے مطابق 24 اکتوبر تک ہونا چاہئے‘گزشتہ چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن قبل از وقت ہونے کی وضاحت کی جا چکی ہے‘یہ طے ہوا کہ الیکشن میں جا رہے ہیں تو نوٹیفکیشن کیا جائے، اس لیے پہلے یہ کیا گیا‘25اکتوبر وہ تاریخ ہے جب حکومت نوٹیفکیشن کرے گی کہ حلف کب اور کہاں ہو گا؟: اعظم نذیر تارڑ
Comments are closed.