سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں، شاہد خاقان عباسی

پشاور (آن لائن) سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں۔ن لیگ نے آئین کوچھوڑ کر اقتدار کی سیاست کو اہمیت دی ہے۔ تینوں بڑی جماعتیں نئی سوچ دینے میں ناکام رہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہم وہ ہر کام نہیں کریں گے، جو یہ سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں، میرا ان سب جماعتوں سے سوال ہے کہ کیا آپ ملک کے حالات بدل سکتے ہیں، کیا یہ سیاسی جماعتیں عوام کی فلاح کے لیے کام کرسکتی ہیں، ہم آج بھی وہ خرابیاں دہرا رہے ہیں

، جو ماضی میں کی گئیں۔ انہوں نے کہا تینوں بڑی جماعتیں نئی سوچ دینے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں، صوبے سے وفاق پر حملہ کرنا بھی سیاست نہیں۔ ہر کوئی کہہ رہا ہے ہمیں عزت اور حقوق چاہیے، عوام چاہتی ہے کہ ہمارے وسائل ہم پرخرچ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، ہر الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی کی جاتی ہے۔ قومی اسمبلی میں آدھے سے زیادہ لوگ ہارے ہوئے بیٹھے ہیں، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو ملک میں تحفظ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے بھی آئین چھوڑ کر اقتدار کی سیاست کو ترجیح دی ہے ۔

Comments are closed.