آئینی ترامیم پر جمعیت علمائے اسلام ف کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(آ ن لائن)یکم 2028 ئے تمام اقسام کے سود کا خاتمہ ،سپریم کورٹ کا خصوصی بینچز آئینی مقدمات سنیں گے ،آئینی ترامیم پر جمعیت علمائے اسلام ف کا مسودہ بھی سامنے آگیا ،مسودہ میں یکم جنوری 2028 سے تمام اقسام کے سود کے خاتمے کی تجویز دیدی گئی ۔چاروں صوبائی اور دونوں ایوانوں میں متعارف ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری لازمی ہو گی

، آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچز تشکیل دئیے جائیں گے،آئینی بینچ چیف جسٹس آف پاکستان اور چار سینئر موسٹ ججوں پر مشتمل ہو گا، ججوں کی تعیناتی کی حد تک اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد کی تجویز دیدی ۔ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ کا آئینی بینچ اپیل کی سماعت کا مجاز ہو گا، آئین کی تشریح سے متعلقہ مقدمات کی سماعت محض آئینی بینچ کرے گا۔

Comments are closed.