تمام ممبران ممالک کی ایس سی او اجلاس میں شرکت پاکستان پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ایس سی او ایک بہت بڑا ایونٹ ہے ۔ وزیر اعظم نے ایس سی او کے تمام ممبران م ممالک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی یہ عالمی سطح پر پاکستان کے اقدامات پر ا عتماد کا ثبوت ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کانفرنس کے انعقاد کے لئے تیار ہے ۔

دس ممالک ایس سی او کے ممبران ہیں ۔ ممبر ممالک کے سربراہا ن کو وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اس دعوت پر انکا کانفرنس میں شرکت کے لئے آنا پاکستان کے اقدامات پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کانفرنس میں تمام تر توجہ معشی امور اور کنیکٹیویٹی پر دی جائے گی ۔ حکام ایس سی او کانفرس کے اعلامیہ پر مشاورت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے وزیراعظم کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد منصوبوں کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بھارتی وزیر خارجہ سے پہلے سے کوئی دوطرفہ میٹنگ طے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ایس سی او کے سٹریکچر اور بجٹ پر بھی بحث ہو گی۔

Comments are closed.