علاقائی روابط کے حوالے سے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراطلاعات

اسلام آباد (آن لائن) وزیراطلاعات ونشریات عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علاقائی روابط کے حوالے سے پاکستان بہت اہمیت کاحامل ملک ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنی بہترکاوشوں سے عالمی تنہائی کاخاتمہ کیا۔ ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی ہے اور دنیانے علاقائی ترقی میں پاکستان کے کردارکوسراہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریڈٹیپ سے #ریڈکارپٹ کے سفرکے لیے حکومت نے بہت محنت کی۔

انہوں نے کہاکہ شنگھائی 5سے شروع ہونیوالاگروپ ایس او سی تک کابہترین فورم بنا۔ علاقے میں امن واستحکام سے تجارت کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقائی انسداددہشتگردی گروپ کے حکام بھی ایس سی اومیں موجود تھے۔ وزیراعظم نے افغانستان کے بار ے میں بہت اہم گفتگو کی۔ خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کامستحکم ہوناضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ ثقافت کے معاملے پر گفتگو ہورہی ہے۔ اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں علاقائی ممالک کے ساتھ روابط بڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی سب بڑی فوڈ چین بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آرہی ہے

Comments are closed.