صدر سے وزیراعظم کی ملاقات، کامیاب ایس سی اوکانفرنس پر مبارکباد

اسلام آباد(آن لائن)صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی اور آئینی ترمیم کی منظوری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق صدر نے ایس سی او سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمنٹ آمد سے قبل صدر آصف زرداری سے یہ ملاقات کی

،ملاقات میں آئینی ترامیم کی منظوری کے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات ایوان صدر میں ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی ترامیم سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی ۔ذرائع کے مطابق صدر ،وزیراعظم کا اتفاق تھا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام جماعتوں کو ملکر آگے بڑھنا ناگزیر ہے،اس موقع پر دونوں نے پارلیمنٹ کی بالادستی ،مجوزہ آئینی ترمیم اور اس پر ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے موقف کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Comments are closed.