اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر بات چیت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کرانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔دونوں رہنماوٴں نے مجوزہ آئینی مسودے پر اظہار اطمینان کیا ۔صدر آصف زرداری نے متفقہ قانون سازی کو جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلیے اہم قرار دیا۔
Comments are closed.