حطار(آن لائن) سابق وزیر اعظم پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکمران آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں،مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہوچکی، تینوں بڑی جماعتیں اقتدار میں ہیں،کسی بھی ملک کی کوئی پرواہ نہیں ہے اسمبلیوں میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو الیکشن جیت کر نہیں آئے، ان خیالات کااظہار انہوں نے انہوں نے ڈیرہ حاجی دلدار خان احاطہ سالارگاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیراور پارٹی کے سینئر رہنمامفتاح اسمائیل اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ظفر مرزا بھی انکے ہمراہ تھے قبل ازیں ڈیرہ حاجی دلدار خان احاطہ پہنچنے پر شاہد خان خاقان عباسی کامعروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ابرار دلدار خان اور سردار ساجدزمان خان نے برادری کی سرکردہ شخصیات ، دوست احباب اورعمائدین علاقہ کے ہمراہ پرتپاک خیرمقدم کیا،میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں قوم مسائل کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی تینوں بڑی جماعتیں مرکز اور صوبوں میں اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے ہر کسی کو اپنی کرسی کی پڑی ہوئی ہے کوئی ملک کا نہیں سوچ رہا ان حالات میں بھی سارے ملک کے کچھ نہ کچھ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے موجودہ حکومت عدلیہ کو اپنے مکمل کنٹرول میں رکھنا چاہتی ہے جب میں آئین اور قانون کے ساتھ اس طرح کھلواڑ کیا جائیگا تو ملک کیسے چلے گا انکی کوشش تھی کہ یہ کسی دکھائے بغیر ہی آئینی ترمیم قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کروالیں مگر اس میں انکو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،
ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2018 لے لیکر آج تک ملک میں کوئی کام نہیں ہوا ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کے حالات خراب سے خراب ترہوتے گئے اور آج یہ عالم ہے پوری قوم مسائل کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں شاہد خان خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہوچکی ہے یہ عوام کا اعتماد بڑی طرح کھو چکے ہیں یہ اپنی کرسیوں کوبچانے کیلئے ہر وہ کام کررہے ہیں جس کی آئین اور قانون میں کوئی گنجائش موجود ہی نہیں ہے اور ان حالات کی سب سے بڑی وجہ الیکشن چوری کرنا ہے المیہ ہے کہ ہماری اسمبلیوں میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو الیکشن جیت نہیں پائے تھے مگر پھر وہ ممبران اسمبلی بنا دیے گئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کے قیام کا واحد مقصد اس ملک کو تعمیر وترقی سے ہمکنار کرنے کے ساتھ ساتھ آئین اور قانون کے مطابق ملک کو چلانے کیلئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا ہے اور انشاء اللہ ہماری جدوجہد جاری رہیگی
Comments are closed.