اسلام آباد(آن لائن )چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دھانی کرادی،بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر علی سے ملاقات کیذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں
، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں اسد قیصر بھی شامل ہوں گے، اسد قیصر نے بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ جمہوریت کے دعویدار ہیں ہمیں اتنی آپ سے توقعات ہیں، بلاول بھٹو نے بیرسٹر گوہر سے کہاکہ کل آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سے حتمی مسودے پر مشاورت کریں، چار رکنی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور حامد خان شامل ہیں ۔چار رکنی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترمیمی بل پر بریفنگ دے گی، پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے حتمی آئینی ترمیمی مسودے پر چار رکنی کمیٹی بنادی۔
Comments are closed.