مولانا فضل الرحمٰن سے آئینی ترمیم پر طویل گفتگو ہوئی ہے اور ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے آئینی ترمیم پر طویل گفتگو ہوئی ہے اور ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماوٴں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ اتفاق رائے ہوجائیگا، آج بھی ہماری جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آئینی ترمیم میں شامل شقوں پر طویل گفتگو ہوئی ہے۔حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ آئینی ترمیم کا چوتھا مسودہ شیئر کیا گیا ہے
، حکومت نے اب تک ہمیں چار مسودے فراہم کیے ہیں اور وہ چاروں ایک جیسے ہیں۔ چوتھے مسودے میں 26 ا?رٹیکلز کی ترامیم موجود ہیں، ابھی ہماری بات چیت جاری تھی لیکن خصوصی کمیٹی نے اس مسودے کو منظور کرلیا ہے، ہماری بات چیت جاری ہے ہم جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔پی ٹی ا?ئی چیئرمین نے کہا کہ ہمارا واضح موٴقف تھا کہ آئینی ترمیم پر ہمارا اتفاق رائے عمران خان کی جانب سے دی جانے والی ہدایات سے مشروط ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اج ہم بانی پی ٹی ا?ئی سے ملاقات کی درخواست دیں گے اور ہم کوشش کریں گے کہ کل ان سے ملاقات ہوجائے اور ان سے ملاقات کے بعد ہم آئینی ترمیم پر اپنی حتمی رائے دیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، آئینی ترمیم کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں ہمارے اور جے یو ا?ئی کے نمائندوں کی جو تجاویز پر مبنی مسودے کو منظور کیا گیا ہے لیکن اس پر ابھی ہماری جے یو ا?ئی سربراہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
Comments are closed.