آئینی ترمیم کے مسودے کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے مسودے کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ا?ئینی ترمیم کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس اج خورشید شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا

جس میں تمام جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترمیم کے مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسودے میں سمندر پار پاکستانیوں کے الیکشن لڑنے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے مسودے کی منظوری کابینہ دے گی۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ کی جانب سے مخصوصی نشستوں کے حوالے سے وضاحتی بیان کے حوالے سے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں۔

Comments are closed.