بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کر دیں

راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کر دیں ،درخواستیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء کی ملاقات اور طبی معائنے سے متعلق ہیں ،درخواستیں ملک فیصل ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئیں ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں، دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات چیت نہیں کرائی گئی، یہ آئینی حق ہے، گفتگو کرانے کا حکم دیا جائے، طویل عرصے سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت نہیں دی جارہی، درخواستوں پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

Comments are closed.