اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں2روز کی توسیع

راولپنڈی (آن لائن)اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابند میں توسیع کردی گئی، جیل ذرائع کے مطابق جیل ملاقاتوں پر پابند میں دو روز کی توسیع کی گئی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا، پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی،سیکورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز سے زائد توسیع کی جاسکتی ہے۔

Comments are closed.