حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں ۔ آئینی تر میم پر تمام سیاسی جماعتوں کے در میان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لئے حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں ۔ تاہم تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مجوزہ ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اس حوالے سے مشاورت جاری ہے ۔

Comments are closed.