پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کاآئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے،بلاول بھٹو زداری

اسلام اباد(آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا ائینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا۔ ڈرافٹ مولانا فضل الرحمان نے خود لکھا ہے کوشش ہے وہ یہ مسودہ خود پارلیمنٹ میں پیش کریں،فضل الرحمان سے اسلام اباد میں ان کی رہائش گاہ پرتین گھنٹے کی طویل ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل آگے بڑھتا جارہا ہے، جوڈیشل ریفارمز پر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت ہوئی۔کراچی میں ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا ائینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے، آئینی ریفارمز پر دونوں جماعتیں متفق ہیں، میری خواہش ہے آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمان خود پیش کریں

، یہ ڈرافٹ جتنا پیپلزپارٹی کا ہے اتنا مولانا فضل الرحمان کا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے مولانا چاہتے تھے اس طرح ڈرافٹ بنایا ہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا ڈرافٹ پاس کیا ہے، جو ڈرافٹ ہمارا ہے وہ مولانا فضل الرحمان نے خود لکھا ہے، مولانا فضل الرحمان ہمارا بل لے کر آئیں، پارلیمان اور جمہوریت کو بچائیں۔ پی ٹی آئی والوں کو اگر ہمارے ڈرافٹ پر تحفظات ہیں تو مولانا کے ڈرافٹ کو ہی تسلیم کرلیں، ہم سے جو ہوسکتا تھا ہم نے اب کرلیا، اب سب کچھ پی ٹی آئی پر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ترمیم کے حوالے سے جے یو آئی کی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اب ہماری کوشش ہے کہ مولانا کود یہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کریں ۔

انہوں نے کہا ہم نے آئینی بینچز کے حوالے س ے اتفاق کیا ہے ۔ آئینی ترمیم کے حوالے پارلیمان کو مزید طاقت ور نما رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے اب ثابت کریں کہ وہ سیاسی جماعت ہیں کوئی سوشل میڈیا لشکر نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا سیاست نام ہے سمجھوتہ کا ، سیاست نام ہے ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کا ۔ پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی مسودہ پیش کیا نہ ہی کوئی تجایز دیں ۔ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا د ستی کا معاملہ ہے ۔ امید ہے پی ٹی اآئی ذات کی سیاست کے بجائے مثبت سیاست کرے گی ۔ انہوں نے کہا پاکستان آئین سیاسی جماعتوں کی امانت ہے پی ٹی آئی کم ازکم مولانا کے مسودے پر تو ووٹ دے کیونکہ آئینی تر میم تو ہر صورت ہو کر رہے گی ، یہ نہ ہو ان ترامیم کے بجائے پی ٹی آئی رونا دھونا کرے تو یہ سب اس کے اپنے ہاتھوں کا کیا دھرا ہو گا

Comments are closed.