لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 25اکتوبر کو دبئی، لندن، امریکہ سمیت یورپ کے دیگر 5 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد نواز شریف کے دورے کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق پی ایم ایل کے قائد 25اکتوبر کو لاہور سے دبئی روانہ ہوں گے دبئی میں ایک روز قیام کے بعد وہ لندن روانہ ہو جائیں گے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لندن میں تین روز قیام کے بعد 29اکتوبر کو نواز شریف امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔ امریکہ میں چار روز قیام کرنے کے بعد وہ واپس لندن آجئیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی انہیں دنوں لندن پہنچ جائیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران میاں محمد نواز شریف کی بعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ میاں نواز شریف لندن میں قیام کے دوران اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے جس کے بعد باپ بیٹی واپس وطن پہنچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم 26ویں آئینی ترمیم کے پیش نظر دو مرتبہ اپنا بیرون ممالک کا دورہ ملتوی کر چکے ہیں۔ (شعیب عزیز)
Comments are closed.