پارلیمنٹ میں خفیہ اداروں کی موجودگی کا عمر ایوب کا سنگین الزام جھوٹ اور بے بنیاد نکلا،سپیکر قومی اسمبلی کو رپورٹ پیش

اسلام آباد(آن لائن )26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن لیڈر کے الزامات سے متعلق قومی اسمبلی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ سپیکر ایاز صادق کو پیش کردی۔ پارلیمنٹ میں خفیہ اداروں کی موجودگی کا عمر ایوب کا سنگین الزام جھوٹ اور بے بنیاد نکلا۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے موقع پر جن باوردی اہل کاروں کی موجودگی کا الزام لگایا گیا وہ پارلیمنٹ کا سیکیورٹی سٹاف نکلا۔سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا سٹاف اپنی ڈیوٹی پر تھا۔یہ سٹاف دوران اجلاس وردیوں میں ہوتا ہے۔ان سیکیورٹی اہل کاروں کی آڑ میں کوئی بھی شخص خفیہ ادارے کا نہیں تھا۔پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کی وردیوں میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی موجودگی کا الزام بھی بھونڈا نکلا۔عمر ایوب نے ترمیم پاس ہونے کے بعد ایوان میں کھڑے ہوکر خفیہ اداروں پر الزامات لگائے تھے ۔سینیر آفیسر فرحت عباس کی سربراہی میں کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

Comments are closed.