اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی بد ترین نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ عالمی برادری اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ مشکل کی ہر گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑ ے ہیں ۔ فلسطینی طلبا کے لئے پاکستان انکا دوسرا گھر ہے ۔ مزید فلسطینی طلبا کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کرنے کے لئے ملک لایا جائے گا ۔ پاکستان میڈیکل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم فلسطینی طلبا و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا فلسطینی طلبا سے خطاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ فلسطین کے طلبا اپنے دوسرے گھر پاکستان آئے ہیں ، پاکستان جتنا میرا ہے اتنا آپ کا بھی ہے ۔ ہم کھلے دل سے فلسطینی طلبا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ہمارے گھر اور تعلیمی ادارے فلسطینیوں کے لئے حا ضرہیں ۔ انہوں نے کہا اسرائیل کی جانب سے بیگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ عالمی برادری غزہ میں جنگبندی کرانے میں نا کام رہی ۔ سلامتی کو نسل کی قراردادیں اور عالمی عدالت انصاف بھی بے بس نظر آرہی ہے ۔ عالمی ادارے کی قراردادوں اور عدالت انصاف کے فیصلے کو اسرائیل نے رد ی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے ۔ انہوں نے کہا قابض اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے ۔ اسرائیل نے شہر کے شہر تباہ کر دئیے ۔ غزہ میں تینتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ۔
فلسطین میں شہر اور گاوں تباہی کے مناظر پیش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا اسرائیل غزہ میں تعلیمی اداروں ، اور ہسپتالوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ایک سو پینتالیس فلسطینی طلبا کی موجودگی شروعات ہیں۔ مزید فلسطینی طلبا و طالبات کو پاکستان لانے اور انھیں تعلیم دینے کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ان طلبا کو سر کاری اخراجا ت پر تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ان طلبا کو تعلیم دینا ہمارا احسان نہیں فرض ہے ۔ پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں لبنا ن اور فلسطین کے ساتھ ہے ۔
Comments are closed.