دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع بنوں میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ وزیراعظم نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

Comments are closed.