دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا‘ وزارت امور کشمیر کی دفترخارجہ سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی

اسلام آباد(آن لائن)کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا۔ یومِ سیاہ کے موقع پر وزارت امور کشمیر کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا،ریلی میں کشمیریوں، عام شہریوں، سکولوں کے بچوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔احتجاجی ریلی کے شرکا دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک مارچ کیا،ریلی کے شرکا نے کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ،ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،

ریلی کی قیادت وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کی،ریلی میں چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون ،ممبر کشمیر کمیٹی سردار محمد یوسف اور رکن قومی اسمبلی انجم عقیل بھی شریک ہوئے،وفاقی وزیر امور و کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ڈی چوک یوم سیاہ کشمیر ریلی سے خطاب میں کہاآج کا دن تمام پاکستانیوں کو یاد ہے جب بھارت نے غیر آئینی قدم اٹھایا کشمیر میں لاکھوں کشمیری شہید ہو گئے ہزاروں گھر مسمار ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے،امیر مقام کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی تاریخ بھارت کے اس غیر قانونی اور شرمناک عمل کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھے گی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ڈپٹی کنوینئر فاروق رحمانی کا ریلی سے خطاب میں کہاکشمیر میں جس قتل عام کی بنیادی رکھی گئی عالمی اداروں نے بھی مزمت کی ۔انڈیا کن قوانین کے تحت کشمیر میں ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آواز سنیں جو سب سے زیادہ دنیا بھر میں دبائی جا رہی ہے،عالمی برادری سے بھی اپیل ہے کہ کشمیر کی آواز بنیں ۔

Comments are closed.