راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 3 اکتوبر کے بعد سابق چیئرمین سے جیل میں جو سلوک کیا گیا ایسا سزائے موت کے قیدیوں سے بھی نہیں ہوتا لیکن سابق چیئرمین نے واضح پیغام دیا ہے کہ ظلم برداشت نہیں کرینگے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ سابق چیئرمین سے مل کے صبر آگیا ہے سابق چیئرمین نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا 3 اکتوبر سے انہیں جس حال میں رکھا گیا وہ ناقابل بیان ہے ان کے سیل کی بجلی کاٹ دی گئی ان کا اخبار اور ٹی وی سب بند کردیا گیا تھا اور انہیں جو کھانا دیا جارہا تھا اس سے ان کو الٹیاں ہوئی ہیں علیمہ خان نے کہا کہ 3 ہفتے بعد انکو ورزش کیلئے سائیکل دی گئی ہے سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ یہ نہیں ہوتا جو سابق چیئرمین کے ساتھ کیا گیا یہ جیل میں انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اس پر چپ نہیں بیٹھیں گے
انہوں نے کہا کہ ہم پر پارلیمینٹ کو بم سے اڑانے کا الزام لگایا گیا ہم پر بارود رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیاحالانکہ انہوں نے ہمیں خالی ہاتھوں گرفتار کیا ہمیں باہر کے حالات سے بالکل بے خبر رکھا گیا اسی طرح 24 دن سابق چیئرمین کو بھی باہر کے حالات سے لاعلم رکھا گیا اب ہمیں پیغام آرہے ہیں ہمارے خلاف 9/10 مقدمات مزید درج کئے گئے ہیں اسلام آباد پولیس جہلم جیل کے باہر ہمیں دوبارہ گرفتار کرنے آئی تھی کیا پتہ ہمیں دوبارہ گرفتار کیا جائے سابق چیئرمین نے پیغام دیا ہے ظلم برداشت نہیں کرینگے۔
Comments are closed.