اسلام آباد: (آن لائن) کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت کی
، اس موقع پر دونوں میاں بیوی کو عدالت پیش کیا گیا۔پراسیکیوشن نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیس کیا ہے کس لیے ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟اس پر استغاثہ کی جانب سے تفصیلات پیش کی گئیں کہ کس طرح سے کار سرکار میں مداخلت کی گئی۔اور تمام تفصیلات بتانے کے بعد جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی گئی جس پرکارسرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
Comments are closed.