اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اندرونی سازشوں اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک منفی سمت میں گیا ۔ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے ۔ عالمی تنازعات کے حل میں چین کی ثالثی کا کردار قابل قدر ہے ۔ پاک چین شراکت داری عالمی استحکام کو مضبوط کرتی ہے۔ چین کی ترقی اور عالمی قیادت کے سفر پر بین الا قوامی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوے انہوں نے کہا چین پا کستان کا قابل اعتماد دوست ہے ۔ عوامی جمہوریہ چین کے یوم تا سیس کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ یہ لمحہ پاک چین تعلقات کے حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کی دوستی سات دہائیوں پر مشتمل ہے ۔ چین کی ترقی دنیا کے لئے مثالی ہے ۔ چین دنیا میں بہتری کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا چین پاکستان اقتصاد ی راہداری دو طرفہ تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔ پاکستان تجارت ، صنعتکاری اور ماحول دوست توانائی میں سی پیک کو وسعت دینے کے لئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین نے امن اور خوشحالی اور مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے دونوں ممالک کی شراکت داری عالمی استحکام کو مضبوط کرتی ہے انہوں نے کہا پاکستان عالمی تنازعات میں چین کے ثالثی کے کردار کو سر اہاتا ہے ۔ چین کا پچھہتر سالہ سفر عالمی تعاون اور ترقی کو متاثر کرتا ہے ۔ خلائی ، مصنوعی ذہانت اور سائنس کے شعبوں میں چین ترقی دنیا کو متاثر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا چین نے بیجنگ میں آلودگی پر کامیابی سے قابو پا لیا ۔ سی پیک پاکستان اور چین کے پائیدار تعاون کی علامت ہے دونوں ، ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعاون بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان ترقی کے لئے چین کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہاتا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کشمیر اور چین کے تنازعات پر چین کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے دونوں ممالک کی دوستی نسل در نسل پروان چڑھ رہی ہے۔
پا ئیدار ترقی کے لئے دونوں ملک متحد ہیں ۔ دونوں ملک سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا دوہزار سولہ سترہ میں پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے دوسرا بہترین ملک بن چکا تھا ۔ تاہم اندرونی سازشوں اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان منفی سمت چلا گیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان فلسطین کا مسئلہ ہر فورم پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر ر ہا ہے۔ ہم نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی کھیپیں روانہ کیں ۔ جبکہ فلسطین کے میڈیکل کے طلبا کو مفت تعلیم بھی فراہم کی جائے گی ۔
Comments are closed.