اسلام آبا د(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کی ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں ہر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیرِ اعظم کی حملے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی،وزیرِ اعظم کی حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ،وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،ایسے شر پسند عناصر کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں،شرپسند عناصر اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے حکومت کے بلوچستان کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
Comments are closed.