اسلام آباد(آن لائن)صدر آصف زرداری کا اہم ترین دورہ چین طے ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آئندہ ماہ چین کے دو طرفہ دورے پر جائینگے، دورے میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے ہوگئی ہے اور سی پیک فیز ٹو، پاک چین تعلقات اور علاقائی و عالمی سلامتی پر مشاورت ہو گی، ذرائع کے مطابق صدر زرداری 4 سے7 نومبر تک چین میں ہونگے‘صدر زرداری 5 نومبر کوشنگھائی عالمی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔
Comments are closed.