اسرائیلی حملے سے میزائل سازی و دفاعی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی،ایران

ایران کے میزائل بنانے کا پراسس اور نظام معمول کے مطابق کام کررہا ہے،وزیردفاع کی میڈیاسے گفتگو

تہران( آن لائن ) ایران نے حالیہ حملوں میں میزائل سازی متاثرہونے کے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیردفاع عزیز ناصر زادے نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ اسرائیل کے حملوں سے ملک میں میزائل بنانے کے کام پرکوئی اثر نہیں پڑا ہے اور میزائل سازی کا سلسلہ اسی طرح جاری ہے جیسے اسرائیلی جارحیت سے قبل تھا۔ایرانی وزیردفاع نے کہاکہ اسرائیلی حملے سے ایران کی دفاعی اہلیت اور جارحانہ صلاحیت متاثر نہیں ہوئی ہیں

، دشمن نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ضرور کی تاہم ناکام رہا، ایران کے میزائل بنانے کا پراسس اور نظام معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے بعد بڑے فخر سے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں ایران کی دفاعی صلاحیت اور میزائل پیداوار کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Comments are closed.