پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی امریکی الیکشن سے مشروط ہے ،شیری رحمان کا رد عمل

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کن” احتجاج کا اعلان امریکی انتخابات سے مشروط ہے؟”حقیقی آزاری” اور "امریکی مداخلت نامنظور” کے نعرے لگانے والے آج کل امریکی انتخابات میں اپنے پسند کے امیدوار کی جیت کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں

،امریکہ میں انتخابات وہاں کا اندرونی معاملہ ہے،تحریک انصاف کی حکمت عملی امریکی انتخابات کے نتائج مبنی نہیں ہونی چاہئے،آپ ان پر سازش کا الزام بھی لگاتے اور پھر امیدیں بھی لگاتے ہیں ں ٹکڑوں اور دھڑوں میں بٹی جماعت کا ہر ایک فرد دوسرے پر سوالات اٹھا رہا ہے،پارٹی کے وکلاء ایک دوسرے سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ کارکنان کو اشتعال انگیزی پر اکسا کر تحریک انصاف کی قیادت چھپ جاتی ہے،اس ساری صورتحال میں فیصلہ کن احتجاج دھمکی مضحکہ خیر ہے۔

Comments are closed.