جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبران مکمل ‘چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سربراہ‘جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین ممبران میں شامل
سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی شامل ہوگئے ،جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں آئینی بنچ کا سربراہ کا انتخاب ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ سے ارکان کی نامزدگی ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبران مکمل ہوگئے ہیں،چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہیں،جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین ممبران میں شامل ہیں۔جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں آئینی بنچ کا سربراہ کا انتخاب ہوگا۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کمیشن کا حصہ ہونگے ۔پاکستان بار کونسل کے نمائندے ایڈوکیٹ اختر حسین بھی جوڈیشل کمیشن میں شامل ہونگے ۔پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز جوڈیشل کمیشن میں شامل کئے گئے ہیں ۔مسلم لیگ ن سے شیخ آفتاب جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہونگے ۔پیپلزپارٹی سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور خاتون نشست پر روشن خورشید بروچہ کمیشن میں شامل ہیں ۔
Comments are closed.