شاہ رخ خان کی تین ماہ سے منت کے باہر بیٹھے فین سے ملاقات

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے تین ماہ سے اپنی رہائش گاہ منت کے باہر بیٹھے فین سے ملاقات کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑ کھنڈ سے تعلق رکھنا والا یہ پرستار 95 دنوں سے(تین ماہ سے زیادہ) کنگ خان کی رہائش گاہ منت کے باہر ان سے ملاقات کا منتظر تھا اور بلآخر کنگ خان سے اسکی ملاقات ہوگئی جبکہ شاہ رخ نے اپنے مداح کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

میڈیا کے مطابق اس پرستار کا نام شیر محمد ہے اور یہ تین ماہ سے زیادہ عرصے سے شاہ رخ خان کی رہائش کے باہر اس امید پر بیٹھا رہا کہ اسکی کنگ خان سے ملاقات ہوگی۔شاہ رخ کے اس مداح کی پسندیدہ فلم کوئلہ ہے۔ بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ وہ ایک پلے کارڈ لئے شاہ رخ خان کا منتظر رہا کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔

Comments are closed.