لاہور (آن لائن) معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ لوگ انہیں اپنے پسندیدہ کردار شرجینا کہہ کر بلاتے ہیں تو انہیں برا نہیں لگتا۔ ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اب لوگ انہیں ان کے اصلی نام کے بجائے شرجینا کہہ کر مخاطب کرنے لگے ہیں اور وہ اس پر برا نہیں مناتیں بلکہ جواب بھی دے دیتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ٹک ٹاک سے زیادہ انسٹاگرام کو زیادہ فالو کرتی ہیں۔کراچی یا لاہور کونسا شہر پسند ہے ؟ اس سوال پر ہانیہ عامر نے دونوں شہروں کا نام لینے کے بجائے اسلام آباد کو اپنا پسندیدہ شہر قرار دیدیا۔ماہرہ خان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا وہ ایک ملٹی ٹیلنٹڈ خاتون ہیں۔ وہ ایک ہاس وائف ہونے کے ساتھ ساتھ اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہی ہیں۔ہانیہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ایکشن مووی میں کام کرنا چاہتی ہیں جہاں ان کا کردار ایکشن سے بھرپور ہو۔
Comments are closed.