گلگت(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ گلگت بلتستان سیکر ٹریٹ پہنچے جہاں وزیر اعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ۔وزیراعظم کو روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے پھول پیش کئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آمد پر چیف منسٹر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں انکے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
۔وزیراعظم کی چیف منسٹر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعظم کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے امور کے حوالے سے گفتگوکی گئی ۔
گورنر و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں راہنماؤں نے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ان ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی، وفاقی حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو روایتی چغہ اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔
Comments are closed.