نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں‘وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آبادّ(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کو 47واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔شہباز شریف نے کہا ’ٹرمپ کو دوبارہ امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔ادھرچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں جیتنے پر مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو ذرداری نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا’ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی فتح پر مبارک ہو، امریکا کے عوام نے ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی’۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ مخالف فتح ہے اور جنگ مخالف مینڈیٹ ہے، امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی۔بلاول بھٹوذرداری کا کہنا تھاکہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ عالمی تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔

Comments are closed.