واشنگٹن ( آن لائن )امریکا کے 47 ویں صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ بن گئی، زمین کے بعد خلا سے بھی ووٹ پڑگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار خلا بازوں نے خلا میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن سے تصویر بھجوا دی۔رپورٹس کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار خلا بازوں نے الیکٹرک بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر امریکی خلا باز کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے سے فرق پڑتا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہیں۔
Comments are closed.