چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی( آن لائن )چیف آف آرمی اسٹافجنرل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی جنہوں نے جنرل عاصم منیر کا شاہی محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں معززین نے علاقائی امن، دفاعی اور سیکورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر جامع بات چیت کی۔آرمی چیف نے پاکستان کے لیے ان کی مستقل حمایت پر شاہی عظمت کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔آرمی چیف سے سعودی مملکت کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔ آرمی چیف اور سعودی حکام نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

انجینئر طلال عبداللہ العتیبی، معاون وزیر دفاع سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔ رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ائیر چیف مارشل فیاض بن حمید بن رقیب الرویلی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے چیف لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوانی سے ملاقاتیں کی گئیں

Comments are closed.