امریکی صدارتی انتخابات ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میدان مار لیا
ایسی کامیابی پہلے کبھی نہیں دیکھی ،امریکہ کو محفوظ بنائیں گے اور سرحدوں کو سیل کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب
واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایک بار پھر بازی لے گئی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ بھاری اکثریت سے دوبارہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے ۔ اپنی کامیابی کے بعد انکا کہنا ہے کہ ایسی کامیابی پہلے کبھی نہیں دیکھی ، ہم نے سینٹ کا کنٹرول بھی واپس حاصل کرلیا ، امریکہ کو محفوظ بنائیں گے اور سرحدوں کو سیل کریں گے ۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن کملا ہیرس میں کانٹے دار مقا بلے کے بعد ریپبلکن کی تین سو پندرہ الیکٹورل ووٹ کئے ساتھ شاندار کامیابی کے بعد ٹرمپ بھاری اکثریت سے ملک کے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ۔ امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں
۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔ صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا کے پام بیچ پر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناوٴں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے
، حامیوں کا شکریہ، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے، امریکا کو محفوط کریں گے اور سرحدوں کو سیل کریں گے، چیلنجرز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے، انہوں نے ایلون مسک کو ایک سمجھدار شخص قرار دیتے ہوے کہا کہ ایلون نے انکی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وہ ایک ذئین اور سمجھدار انسان ہیں ۔
Comments are closed.