ملک کے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان کو 11.84 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر موصول

کراچی (آن لائن) ملک کے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان کو 11.84 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں ۔ مرکزی بینک کے مطابق ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں ترسیلات 7 فیصد زائد ہیں اور اکتوبر میں ورکرز ترسیلات 3.05 ارب ڈالر رہیں جب کہ اکتوبر 2023 کے مقابلے رواں اکتوبر 24 فیصد اضافی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.92 ارب ڈالر بھیجے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں 76.67 کروڑ ڈالر بھیجے۔ عرب امارات سے 4 ماہ میں 2.33 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں اور اکتوبر میں عرب امارات سے 62 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 11.84 ارب ڈالر بھیجے، رواں مالی سال کے 4 ماہ میں اوسط 2.96 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں، مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 35 فیصد زائد ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔

Comments are closed.