ٹرمپ کان کے کچے نہیں ،کسی کے کہنے پر پالیسی نہیں بنائینگے، حسین حقانی

واشنگٹن (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے دعووٴں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان کچے ہیں، ٹرمپ کے نہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کرے کہ بانی پی ٹی آئی اس خواب سے نکلیں جو انہوں نے اپنے لیے بیان لیا ہے، اگر ان کے کان کچے ہیں اور لوگ آکر ان کے کان بھر دیتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ امریکی صدر بھی کسی کے کان بھرنے سے پالیسی بنائیں گے۔امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ امریکی صدر کسی اور کے کہنے پر اپنی پالیسی نہیں بناتے۔سابق سفیر کا کہنا تھا کہ نہ پہلے کبھی لابسٹ تھا، نہ اب ہوں، اگر ہوتا تو اس وقت پی ٹی آئی سے بہت زیادہ پیسے لیکر ان کو اس کام پر لگایا ہوا ہوتا کہ تمھارا سب کام ہو جائے گا۔

Comments are closed.